مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس صدر ولادیمیر پوتین کے دفتر کے انچارج سرگئی ایوانوف نے کہا ہے کہ روس کی شام میں فوجی کارروائی داعش دہشت گردوں کے خلاف ہے اور داعش دہشت گردوں کی نابودی تک روس شام میں موجود رہےگا۔
ایوانوف نے مغربی میڈیا کی ان پورٹوں کو غلط اور بے بنیاد قراردیا جن میں کہا گیا تھا کہ روس کا شام میں ہمیشہ رکنے کا منصوبہ ہے۔ ایوانوف نے کہا کہ روس نے شامی حکومت کی درخواست پر داعش دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز کیا اور روس داعش دہشت گردوں کی نابودی تک شام میں رہےگا۔
آپ کا تبصرہ